This is a Clilstore unit. You can link all words to dictionaries.

Urdu documentary: Restore Project

یہ فرنیچر بحالی منصوبہ اسکاٹ لینڈ جنوبی یوئیسٹ میں بارنش نامی گاؤں کا ہے۔ اس کو ایک علاقائی گروہ کورم یورپی یونین کے تعاون سے چلا رہا ہے۔ اس کا مقصد پرانے فرنیچر اور کتابوں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانا ہے۔

 

کارخانے میں شیمس میکڈونلڈ پرانے فرنیچر پر کام کر رہا ہے جو اس منصوبے میں دیا گیا ہے۔ وہ اس کی صفائی اور مرمت کرتا ہے۔ کبھی کبھی وہ اس کو زیادہ مضبوط بنانے کے لئے اضافی محنت بھی کرتا ہے۔

 

جب وہ مطمئن ہو جاتا ہے کہ یہ کافی بہتر اور بہت مضبوط ہے تو اس کو دوبارہ بیچنے کے لئے دوکان پر رکھتا ہے۔ جس زبان میں گاہک چاہیں اس میں شیمس گاہکوں کو اپنے کام کی وضاحت کر کے خوش ہوتا ہے۔

 

یہاں ایک دوکان میں ایک منصوبہ کتابوں سے متعلق بھی ہے جس کی انچارج آرویل کیمبل ہیں۔ اس منصوبے میں نوکری اور مختلف قسم کی تربیت کی بھی پیشکش کی جاتی ہے۔

 

یہاں اس منصوبے میں فرنیچر نہ صرف مرمت کیا جاتا ہے بلکہ نئے مالک کے گھر تک پہنچایا بھی جاتا ہے۔ یوئیسٹ میں کم قیمت پر بہتر معیار کا فرنیچر آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچا کر بحالی فرنیچر منصوبے میں نہ صرف مارکیٹ نے مناسب معیار قائم کیا ہے بلکہ اس سے بہت سای اشیاء ضائع ہونے سے بچ گئی ہیں اور اس سے معاشرے کی نہایت عمدہ خدمت بھی ہو رہی ہے۔

Short url:   http://test.multidict.net/cs/4481