This is a Clilstore unit. You can link all words to dictionaries.

Urdu Documentary: Surfing

 

سکاٹ لینڈ کے جزیرے اپنی ساحلی خوبصورتی کی وجہ کا فی شہرت کے حامل ہیں۔ ان میں شمالی یوئسٹ خاص طور اپنے حیران کن ساحلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔کچھ تک رسائی بہت مشکل ہے۔ لیکن ولیم لیمب ایک ایسا شخص ہے جو ان کے بارے میں سب سے زیادہ جانتا ہے۔اس کی ایک خاص وجہ ہے۔

ول لہروں کا سوار مطلب سرفر ہے۔وہ اپنے اس مشغلے اور شوق کو پوری تن دہی سے سر ا نجام دیتا ہے۔وہ اپنی لہروں کی سواری مطلب کشتی کو ہر دفعہ استعمال سے پہلے اچھی طرح موم سے کور کرتا ہے تاکہ اس کے پاوں کی پکڑ مضبوط ہو۔

وہ اکیلا نہیں ہے اس کے ساتھ مستقل بڑھتا ہوا لہروں کے سوار یعنی سرفرز کا گروہ ہے۔جو اس کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے اکھٹا ہو تا ہے۔

ول سمند ر میں جانے سے پہلے جسم کو گرم کرنے کے لیے کچھ جسمانی مشقیں کرتا ہے۔یہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ اس کا جسم آنے والے وقت کی مشکلات کے لیے تیار ہے پھر وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پانی کا رخ کرتا ہے۔

کچھ سوار دوسروں سے زیادہ تجربہ کار ہوتے ہیں۔ لیکن سب کو لہروں سے شناسائی میں کچھ وقت لگتا ہے۔لہروں کا ہر سفر سمندر سے دوبارہ ملاپ پہ ہی ختم ہوتا ہے۔جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے لہروں کے سوار لہروں سے مانوس ہونے کے بعد زیادہ لمبا اور دلچسپ سفر کر پاتے ہیں۔

آخر کار واپسی کا وقت آن پہنچتا ہے اور سمندر سے دوبارہ معمول کی زندگی کی طرف جانے کا عمل شروع ہوتا ہے۔ ول کے لیے یہ تجربہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھر پور تازہ دم کرنے والا تھا۔ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہے کہ ایسے مواقع اسے آسانی سے میسر ہیں۔ اب وہ زندگی کے مسائل کا مقابلہ بڑے مزے سے کرنے کے لیے تیار ہے۔

Short url:   http://test.multidict.net/cs/4642